ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ‘ایف-16 پر امریکی دعویٰ کے بعد فاروق عبداللہ نےکہا- ’جھوٹ کی بھی کوئی بنیاد ہوتی ہے مودی جی

‘ایف-16 پر امریکی دعویٰ کے بعد فاروق عبداللہ نےکہا- ’جھوٹ کی بھی کوئی بنیاد ہوتی ہے مودی جی

Sat, 06 Apr 2019 21:23:28    S.O. News Service

سری نگر،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ نے ہندوستان کے خلاف جنگی طیارے ایک-16 استعمال معاملہ میں پاکستان کو کلین چٹ دی۔ امریکہ کی ایک میگزین نے کہا کہ دو امریکی افسر پاکستان گئے تھے جہاں انہوں نے ایف -16 کی گنتی کی جس میں وہ پورے ملے۔

ایف 16 پر امریکی درعمل آنے کے بعد ہندوستان میں بھی کئی طرح کے سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے اس  پر تنقید کی ہے۔

ہفتہ کے روز فاروق عبداللہ نے کہا کہ، ’’ آج ہی امریکہ کی حکومت نے بیان دیا ہے کہ جتنے بھی ایف-16 پاکستان کے پاس ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ایک بھی نہیں گرا ہے۔ جھوٹ کی کوئی بنیاد ہوتی ہے مودی جی، کب تک جھوٹ بولتے رہو گے؟ کیوں اتنا جھوٹ بولتے ہو؟‘۔


Share: